تازہ ترین

واش بیسن میں برتن کیوں چھوڑے؟ بیوی نے شوہر سے طلاق لے لی

واش بیسن میں گندے برتن چھوڑنے اور کپڑے نہ دھونے پر برطانوی مصنف میتھیو فرے کی اہلیہ نے ان سے طلاق لے لی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق میتھیو کی اہلیہ شوہر کے گندے گلاس اور برتن سنک میں چھوڑ نے کے ساتھ ہی گندے کپڑے کمرے میں یوں ہی پھینک دینے کی عادت کی مخالف تھیں، بیوی سے علیحدگی کے بعد شوہر کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق، جوڑے کا 4 سالہ بیٹا بھی ہے اور ان کی شادی کو 12 سال ہوئے ہیں تاہم علیحدگی کے بعد خاتون بیٹے کو ساتھ لے گئی ہے۔

Author Matthew Fray's (pictured) new book This Is How Your Marriage Ends is out on April 7

بیوی کی علیحدگی سے متعلق شوہر میتھیو نے اپنی تحریر میں اعتراف کیا کہ وہ اپنے گندے گلاس اور پلیٹس سنک میں چھوڑدیا کرتے تھے، اس کے ساتھ کئی بار ایسا بھی ہوا کہ انہوں نے اپنے گندے کپڑے بھی فرنیچر اور فرش پر یوں ہی چھوڑدیے جس کے باعث اہلیہ نے ان سے طلاق لے لی۔

میتھیو کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے کیوں کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے جذبات کی قدر نہیں کی۔

دوسری جانب اہلیہ کا کہنا تھا کہ میری شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی تھی جو میری عزت اور قدر نہیں کرتا تھا۔

Comments