تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

انشورنس کی رقم کے لیے شوہر کو زہر دینے کا الزام، مقتول کی قبر کشائی

مرید کے: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے مرکزی شہر میں واقع پھاٹک بستی میں بیوی نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے مبینہ طور پراپنے شوہر کو قتل کردیا، عدالتی حکم پر مقتول کی قبر کشائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مرید کے کے علاقے پھاٹک بستی کی رہائشی خاتون نے اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار بہو کو قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹے کو جان بوجھ کر زہر دے کر مارا گیا۔

مقتول کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ بہو نے انتقال کے بعد انشورنس کی رقم حاصل کی اور اپنے بچوں کو لے کر گھر سے غائب ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق جاوید نامی شخص 6 ماہ قبل گھر میں مردہ پایا گیا تھا، مقتول کی والدہ نے بہو کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور عدالت میں درخواست دائر کی۔

عدالتی حکم پر پولیس کی موجودگی میں مقتول کی قبر کشائی کی گئی جہاں ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم کیا اور لاش کے نمونے حاصل کر کے انہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری سے رپورٹ آنے کے بعد اسے عدالت میں جمع کرایا جائے گا اور اُسی کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -