تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

خواب میں خاتون سے محبت کا اظہار، بیوی نے شوہر پر گرم پانی ڈال دیا

بولیویا کے شہر لاپاز میں خواب میں خاتون سے محبت کا اظہار کرنے پر بیوی نے شوہر پر گرم پانی ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ایک خاتون کو حال ہی میں اپنے سوئے ہوئے شوہر کے جسم پر گرم پانی پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر مبینہ طور پر خواب میں دوسری عورت سے اپنی محبت کا اظہار کر رہا تھا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر کی جانب سے نیند میں دوسری عورت سے اظہار محبت کرنے پر مجھے غصہ آیا اور میں کچن میں گئی اور ایک اُبلتے ہوئے پانی سے بھرا برتن شوہر کے جسم پر ڈال دیا۔

پولیس کے مطابق گرم پانی گرنے کی وجہ سے متاثرہ شخص کے بازو، کمر اور جسم کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب یہ واضح نہیں ہے کہ متاثرہ شخص نے بیوی کی جانب سے گرم پانی گرائے جانے کے بعد خود پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی یا اس کے چیخنے کی آواز سے پڑوسیوں تک خبر پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -