تازہ ترین

بیوی نے آنکھوں کے قطروں سے شوہر کی جان لے لی

واشنگٹن: امریکا میں سفاک بیوی نے شوہر کو آنکھوں کے قطرے(آئی ڈراپ) کے ذریعے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کیرولینا کی 53 سالہ خاتون کلیٹن کو عدالت نے شوہر کا قاتل قرار دیتے ہوئے 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

خاتون نے رضاکارانہ طور پر جرم کا اعتراف کیا اور دوران تفتیش پراسیکیوٹر کے سامنے اقرار کیا کہ اس نے شوہر کو رقم کے لیے قتل کیا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کو مارنا نہیں چاہتی تھی بس سے اس سے چھٹکارا چاہتی تھی اور اکیلے زندگی گزارنا چاہتی تھی۔

قتل کا واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا، ابتدائی طور پر 64 سالہ اسٹیون کی موت فطری قرار دی گئی تاہم پوسٹ مارٹم ٹاکسولوجی رپورٹ میں ٹیٹراہا ئیڈروزولین کی زہریلی سطح ظاہر ہوئی، جو آنکھوں کے قطروں میں پایا جاتا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو اہلیہ کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا جس نے دوران تفتیش سب سچ اگل دیا، خاتون نے بتایا کہ اس نے یہ منصوبہ فلموں سے لیا تھا، کیونکہ آنکھوں کے قطرے بے رنگ، بے زائقہ اور بغیر بو کے ہوتے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ وہ سابقہ نرس تھی اس لیے وہ جانتی تھی کہ آئی ڈراپ سے موت واقع نہیں ہوگی لیکن شوہر کو پیٹ درد ہوگا اور وہ تڑپے گا، چنانچے پانی میں کچھ قطرے ملا کر شوہر کو پلا دیے جس سے اس کی طبعیت اس قدر خراب ہوئی کہ وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

Comments

- Advertisement -