جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

بیوی نے ’’موبائل فون‘‘ سے شوہر کو ’’قتل‘‘ کر دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

(14 جولائی 2026): قتل کی انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں بیوی نے جھگڑے کے بعد موبائل فون سے اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔

قتل کا یہ منفرد واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے، جہاں گھریلو جھگڑے کے بعد غیر ارادی طور پر یہ واقعہ رونما ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اوڈیشہ میں گزشتہ ہفتے میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران بیوی نے اپنے شوہر کے سر پر موبائل فون دے مارا، جس کی وجہ سے وہ چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔

سر میں سے خون بہتا دیکھ کر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے بعد طبیعت بہتر ہونے پر اسے گھر بھیج دیا گیا۔

تاہم رپورٹ کے مطابق گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور نوجوان کو ہنگامی طور پر دوبارہ اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے نوجوان کو ایمرجنسی ٹریٹمنٹ دیتے ہوئے جان بچانے کی پوری کوشش کی، تاہم وہ شخص جانبر نہ ہو سکا اور دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد آگے کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں