منگل, جون 9, 2026
اشتہار

بیوی کے نہ پہنچنے پر شوہر کی طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی میں بیوی کے نہ پہنچنے پر شوہر نے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ شہری ولاس باکڑے اور ان کی اہلیہ نے بنگلورو سے ممبئی کے لیے اڑان بھرنی تھی لیکن وکلاس کی اہلیہ فلائٹ کے لیے بورڈنگ گیٹ پر تاخیر سے پہنچیں۔

پولیس نے بتایا کہ ولاس نے فلائٹ کی کسٹمر کیئر سروس سے فلائٹ میں تاخیر کی گزارش کی جسے انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردیاگیا ۔

جس کے بعد  اہلیہ کی فلائٹ چھوٹنے پر ولاس نے فائلٹ میں تاخیر کیلئے بم کی دھمکی دی۔

پولیس کے مطابق بم کی دھمکی پر انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور فلائٹ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، کچھ نہ ملنے پر انتظامیہ نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

باکڑے بنگلورو میں ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے جبکہ ان کی اہلیہ انٹیریئر ڈیزائنر ہیں وہ ممبئی میں ایک کلائنٹ سے ملنے کے لیے آئی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں