تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

لاک ڈاؤن، بیوی کے میکے جانے پر شوہر کی دوسری شادی

نئی دہلی: بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران بیوی میکے گئی تو شوہر نے موقع غنیمت جان کر دوسری شادی رچالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے کیسز پورے بھارت میں مسلسل سامنے آرہے ہیں، ایسی صورتحال میں حکومت کی جانب سے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مستقل کوششیں کی جارہی ہیں، اس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا، ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے میاں بیوی کے جھگڑے بھی سامنے آرہے ہیں۔

بھاررتی ریاست بھرت پورہ کے ریائشی دھریج کمار نے لاک ڈاؤن کے دوران بیوی کے میکے جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شوہر نے فون کرکے واپس آنے کو کہا جب وہ نہیں آئی تو اس نے دوسری شادی رچالی۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ بہار کی دلہن بازار تھانہ علاقے میں پیش آیا، بھرت پورہ کے رہائشی دھریج کمار کی شادی کچھ سال پہلے کرپی پولیس اسٹیشن کے علاقے پورانا میں ہوئئی تھی، دھیرج کی اہلیہ کچھ دن پہلے کسی کام کی وجہ سے اپنے آبائی گھر گئی تھی، اس دوران لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے وہ بھرت پورہ واپس نہیں لوٹ سکیں اسی دوران دھریج نے اپنی اہلیہ کو واپس آنے کو کہا لیکن وہ نہ آسکی تو اس نے دوسری شادی کرلی۔

دھیرج بیوی کے گھر نہ آنے پر طیش میں آگیا اور دوسری شادی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ خیرمور تھانے کے علاقے رگوناتھ پور میں رچالی جیسے ہی دھریج کی اہلیہ کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے دلہن بازار تھانے میں شکایت درج کروادی۔

Comments

- Advertisement -