تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی جنگلات میں لگی آگ 40 لاکھ ایکٹرز تک پھیل گئی

واشنگٹن : امریکا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ نے 40 لاکھ ایکٹر تک کا رقبہ جلاکر خاکستر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک آگ امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے جنگلا میں کئی روز قبل بھڑکی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ایکٹرز تک پھیل چکی ہے۔

امریکا میں بھڑکنے والی آگ نے 30 سے زائد افراد کی جانیں لی جبکہ ہزاروں مکینوں کو گھر سے بے گھر کردیا۔

حکام کی جانب سے اس خوفناک آگ کو لیک فائر کا نام دیا ہے جو کئی روز سے بھڑکی ہوئی ہے اور اب بھی فائر فائٹر حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

کیلیفورنیا کے محکمہ برائے جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے ترجمان سکاٹ میک لین نے کہا ہے کہ ‘آگ کی شدت بڑھتی ہی جارہی ہے، اور دھوائیں کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے جبکہ آسمان بھی دھندلا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -