اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

کیا ہوائی سفر پر پابندی لگ جائے گی؟ گرین پیس کا بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

گرین پیس تنظیم نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کےلیے کم فاصلوں کے سفر کیلئے پروازوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کےلیے مختلف مہمات چلانے والی تنظیم گرین پیس نے ٹرین کے سفر کو ماحول دوست قرار دیا ہے۔

تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ کم فاصلوں کے سفر کےلیے پروازوں پر پابندی لگائی جائے اور ٹرین سے سفر کیا جائے۔

یہ مطالبہ ایک تحقیق کے بعد کیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرین کا سفر ماحول دوست ہے، ٹرین سے سفر کی بدولت ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔

گرین پیس کا کہنا ہے کہ کم فاصلوں کی پروازیں بند کرکے سالانہ 2 کروڑ 30 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کو روکا جاسکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں