تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’’اندرا گاندھی کی طرح قتل کردیا جاؤں گا‘‘ : مودی کے مخالف کی زندگی کو خطرات لاحق

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربرا اروند کیجری وال نے کہا ہے کہ میری زندگی کو خطرات لاحق ہیں، اندرا گاندھی کی طرح مجھے بھی ایک دن قتل کردیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیجری وال نے انکشاف کیا کہ اُن کے پرسنل سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) اور دہلی پولیس کے حکمران بی جے پی کو میری نقل و حرکت سے آگاہ رکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’میرے ارد گرد تعینات سرکاری پولیس افسران اپنی ڈیوٹی کرنے کے بجائے مودی کے لیے مخبری کا کام کرتے ہیں، میرا پی ایس آمد و رفت سے متعلق بی جے پی قیادت کو آگاہ کرتے ہیں‘‘۔

مزید پڑھیں: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے منہ پر ایک بار پھر تھپڑ رسید کردیا گیا

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بی جے پی اپنی شکست سے خوفزدہ ہے اور ممکن ہے کہ میرے ہی پرسنل سیکیورٹی افسر سے مجھے قتل کرادے جیسے اندرا گاندھی کی زندگی کا خاتمہ ہوا ویسے میں بھی چند منٹوں میں دنیا سے چلا جاؤں گا‘‘۔

دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد کیجری وال پر 6 بار پولیس کی موجودگی میں حملہ ہوچکا، نہ حملہ آوروں کو روکا گیا اور نہ ہی اُن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہلی پولیس بھارت کے لیے نہیں بلکہ مودی کے لیے ملازمت کرتی ہے، بی جے پی کے رہنماء لوک سبھا کے انتخابات میں جیت کے لیے اپنے مخالفین کو ان ہی کے ذریعے قتل کرواسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -