تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بی جے پی کے وزیر کی مسلمانوں کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی

اترپردیش : بی جے پی کے وزیر رگھوراج سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مودی سرکارکیخلاف احتجاج کرنے والوں کوزندہ دفن کرنے کی دھمکی دے دی ، بھارت میں شہریت کے متنازع قانون اورطلبا پرتشدد کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اترپردیش میں بی جے پی کا مسلمان دشمن وزیر رگھوراج سنگھ آپے سے باہرہوگیا اور کہا مودی سرکار کیخلاف احتجاج کرنے والوں کوزندہ دفن کردیں گے۔

اترپردیش کے وزیر محنت رگھوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ صرف ایک فیصد لوگ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کررہے ہیں، یہ لوگ بھارت میں رہتے ہیں اور ہمارے ٹیکس کا کھاتے ہیں اور پھر ہمارے لیڈروں کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے خلاف نعرے بازی کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے۔

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون اورطلبا پرتشدد کے خلاف احتجاج جاری ہے، کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کا نیا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس آج ہوگا۔

بھارت کا شہر شہر گلی گلی مودی مخالف نعروں سے گونج رہی ہے جبکہ جواہر نہرو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ، علی گڑھ یونیورسٹی اور دیگر جامعات کے طلبا کا بھی احتجاج جاری ہے جبکہ سخت سردی میں بھی ہزاروں خواتین شہریت کے متنازع قانون کیخلاف احتجاج کررہی ہیں۔

کولکتہ میں وزیراعظم مودی کی آمدپرہزاروں افراد نےاحتجاج کیا اور مظاہرین نے مودی کیخلاف نعرے لگائے، وزیراعظم مودی نےمغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی سےملاقات کی ، ممتابینرجی کاکہنا تھا کہ مودی کو بتا دیا ہے کہ شہریت کا متنازع قانون ناقابل قبول ہے ، ہم اس قانون کونہیں مانتے، قانون واپس لیا جائے انہوں نے کہا مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کی جاسکتا۔

Comments

- Advertisement -