سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے شہریوں کیلئےمفت ماسک کی دستیابی یقینی بنانےکی سفارش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قومی صحت کاسکندر میندھرو کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزارت صحت حکام کیساتھ اجلاس میں شرکت کی۔
قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری قومی صحت کی اجلاس میں عدم شرکت پراظہار برہمی کیا۔رکن کمیٹی شفیق ترین نے کہا کہ وزارت صحت میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے نئےپاکستان میں وزارت صحت کےمسائل پرانےہیں، وزارت صحت میں سنیئر عہدوں پر جونیئرز تعینات ہیں حکومت کوشعبہ صحت سےکوئی دلچپسی نہیں ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کیسزکی تعدادمیں 2.4 فیصداضافہ ہوا ہے، کورونا کی صورتحال کو سنجیدگی سےلینےکی ضرورت ہے، عوامی اجتماعات کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہیں۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ شادی ہالز میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ٹرانسپورٹ، بازاروں میں ایس او پیزکاخیال نہیں رکھاجاتا، کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئےماسک کااستعمال لازمی کریں، اسکولزمیں کوروناایس او پیزپرعملدرآمدجاری ہے۔
قائمہ کمیٹی صحت نے شہریوں کیلئےمفت ماسک کی دستیابی یقینی بنانےکی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت شہریوں کیلئےمفت ماسک کی دستیابی یقینی بنائے۔