The news is by your side.

Advertisement

تعلیمی ادارے 11 جنوری سے کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد : تعلیمی ادارے 11 جنوری سے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے کی تعلیمی ادارے 11 جنوری سے نہ کھولنے کا عندیہ دیا تھا تاہم تعلیمی ادارے کب کھلیں اس کا فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم آج ہونے والے اجلاس میں کریں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے اور تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی مشاوت ہوگی۔

اجلاس کے دوران اسکول اور بورڈ امتحانات مئی کے آخری ہفتے اور جون کے شروع میں منعقد کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی اور اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بھجوائی جائیں گی۔

بہار اور گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی پر بات بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ نیا اکیڈمک سال اگست میں شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے منعقد ہونے والی اجلاس میں کرونا کی تازہ صورتحال بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق شفقت محمود کا اہم بیان

خیال رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کرونا کی صورت حال کے پیش نظر اسکولوں کو مقررہ وقت پر کھولنا ممکن نہیں ہے، تعلیم کا حرج پورا کرنے کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا دورانیہ کم اورامتحان کے بغیرکسی کو پاس نہیں کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں