اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کیا عام انتخابات 90 دن کے اندر ہوں گے ؟ ملین ڈالر سوال بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی سیاست پر نظر رکھنے والے دنیا کے اہم ممالک کی نظریں بھی پاکستان میں آزادانہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر ہیں، کیا عام انتخابات نوے دن کے اندر ہوں گے ؟ یہ ایک ملین ڈالر سوال بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلی اپنی مدت پوری کرکے تحلیل ہوچکی ہے اور وفاق اور صوبوں میں نگراں حکومتیں بھی تشکیل پاچکیں ، اب پاکستانیوں ہی نہیں پاکستان کی سیاست پر نظر رکھنے والے دنیا کے اہم ممالک کی نظریں بھی پاکستان میں آزادانہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر ہیں۔

نوے دن کی آئینی مدت شروع ہوتے ہی الیکشن الیکشن کا کھیل شروع کیا گیا اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا نگراں حکومت شفاف الیکشن وقت پرکراسکےگی ؟ اس حوالے سے اندازے، چہ میگوئیاں اور سرگوشیاں ہورہی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صاف کہہ دیا کہ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، وہ خود کسی غیرآئینی کام کاحصہ نہیں بنیں گے۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے بھی سارا ملبہ الیکشن کمیشن پرڈال دیا اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات نوے دن میں کرائے یا فروری میں ہم حاضر،ہماری اپنی کوئی چوائس نہیں۔

ماہرقانون بابراعوان کہتے ہیں الیکشن توکرانا پڑیں گے کیونکہ آئین کی کتاب میں لکھا ہے نوے دن میں الیکشن ہونے ہیں۔

سینیٹرمشتاق احمد خان کا بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں اورانتخابات میں تاخیرکافیصلہ کرکے اپنے وجود کی نفی کردی، الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کراسکتا تو اسے تالے لگا دیں۔

پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نےانتخابات میں تاخیرکے فیصلےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مقررہ مدت کے اندر آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرائے، شفاف الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں