جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجری سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

بھارتی بولنگ کوچ مورنی کل نے کہا کہ ابھیشیک شرما اور ہاردک پانڈیا کو سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران کریمپس آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہاردک پانڈیا کی انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا اس کے بعد فائنل میں ان کی شرکت کا فیصلہ ہوگیا۔

مورنی مورکل نے کہا کہ ابھیشیک شرما فٹ ہین وہ میچ کھیلیں گے۔ صحت یاب ہونے کا بہترین طریقہ سونا اور اپنے پیروں سے دور رہنا ہے۔ امید ہے کہ وہ اچھی رات کی نیند لے سکیں گے۔

یہ پڑھیں: محمد آصف نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا سری لنکا کے خلاف پہلا اوور کرنے کے بعد ہیمسٹرنگ کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ انہوں نے بقیہ اننگز میدان سے باہر ہی گزاری۔

بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما 9ویں اوور میں اپنی دائیں ران پکڑے دکھائی دیے۔ تاہم 10ویں اوور میں ہیمسٹرنگ کا شکار ابھیشیک شرما واک آؤٹ کر گئے اور سری لنکا کی اننگز کے دوسرے ہاف میں میدان سے باہر رہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اتوار کو ایشیا کپ 2025 کا فائنل دبئی میں ہونے جارہا ہے، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو یہ تاریخی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ اب تک اس ٹورنامنٹ میں 2 پاک بھارت ٹاکرے ہوئے اور دونوں ہی بھارت نے جیتے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں