تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

توشہ خانہ کیس: کیا عمران خان آج عدالت میں پیش ہونگے؟

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس عدالت طلبی پر وکلا سے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے آج سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، یہ قدم انہوں نے لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد اٹھایا۔

پی ٹی آئی سینئر قیادت کی رائے ہے کہ عمران خان کی جان کوخطرہ ہے۔

ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لے رہی، عمران خان کو ایف ایٹ کچہری میں سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں،راناثنااللہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان سےہماری ذاتی دشمنی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنے والےاس طرح کی دھمکیاں لگارہےہیں، عمران خان کی پیشی ایسی جگہ رکھ لیں جہاں ان کی سیکیورٹی کمپرومائزنہ ہو، چیئرمین پی ٹی آئی نےعدالتوں میں پیش ہونےسےکبھی ‘ناں’ تو نہیں کی، اس وقت عمران خان کی سیکیورٹی سےمتعلق خدشات سب کےسامنےہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ اسلام آباد نےعمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلب کررکھاہے۔

Comments