جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

ول جیکس کے ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دی ہنڈریڈ لیگ میں انگلش کھلاڑی ول جیکس کے ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دی ہنڈریڈ لیگ میں لندن اسپرٹ اور ایم آئی لندن کے میچ کے دوران ول جیکس نے باؤنڈری پر شاندار کیچ تھام کر کمنٹیٹر اور شائقین کو حیران کردیا۔

لوہان ڈری پریٹوریئس نے لانگ آف کی جانب شاٹ کھیلا جو یقینی طور پر چھکا ہوسکتا تھا لیکن ول جیکس نے اسے ناکام بناکر کیچ پکڑ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باؤنڈری پر موجود ول جیکس نے اچھل کر پہلے گیند کو باؤنڈری کے باہر جانے سے روک کر اندر کی جانب واپس پھینک دیا اور پھر تیزی سے دوبارہ میدان میں آ کر ڈائیو کے ساتھ ایک ہاتھ سے شاندار کیچ مکمل کیا۔

ان کے اس کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور اسے ٹورنامنٹ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں