تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

شادی ایک فریضہ ہے جس کا اعلان ڈنکے کی چوٹ‌ پر کروں گی، نیلم منیر

کراچی : خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے خفیہ شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شادی ایک فریضہ ہے جس کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کروں گی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور و خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری خفیہ شادی کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں اور یہ صرف افواہیں ہیں۔

ان باتوں سے انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران پردہ اٹھایا، ان کا کہنا تھا کہ شادی کوئی چھپانے والی چیز نہیں اور جب بھی شادی کا فیصلہ کروں گی اس کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کروں گی۔

نیلم منیر کا کہنا تھا کہ شادی ایک فریضہ ہے اور اس کو سب کے سامنے ادا کرنا چاہیے، میں شوبز میں پہلی لڑکی نہیں جس کے بارے میں اس طرح کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوں بلکہ مجھ سے پہلے بھی بے شمار اداکارائیں ایسی ہیں جن کی خبروں میں خفیہ شادیاں کرائی جاچکی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جب بھی شادی کروں گی مجھے اس کو خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر اس کا اعلان کروں گی اور دوستوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ بھی ہمارے معاشرے میں پائے جاتے ہیں جنہیں منفی و بے بنیاد افواہیں پھیلائیں بنا سکون نہیں ملتا ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے رہتی ہے۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میں نے کیریئر بناتے ہوئے صرف کام پر توجہ دی ہے، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پر میں نے کبھی نہیں سوچا۔

نیلم منیر نے بتایا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں، میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔

Comments

- Advertisement -