کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے خدا نے جو عزت دی اُسے کوئی ختم نہیں کرسکتا، اس احترام کے باعث مداحواں سے جو پیار ملا میرے لیے وہ بھی کافی ہے تاہم الوداعی میچ کے حوالے سے جلد اہم ملاقات کروں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستان سپر لیگ جیسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نئے چہرے سامنے لانے کے لیے بہت حد تک کارگر ثابت ہوں گے۔
پڑھیں: الوداعی میچ کھیلنا میرا حق ہے، شاہد آفریدی
پی ایس ایل میں حصہ لینے کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’بی پی ایل سمیت تمام لیگز میں حصہ لیتا رہوں گا جس کے لیے کل سے باقاعدہ بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس اسٹارٹ کررہا ہوں‘‘۔
مزید پڑھیں: کاؤنٹی کھیل کرفارم اورفٹنس ثابت کروں گا، شاہد آفریدی
یہ بھی پڑھیں: مجھے آج قوم نے فیئر ویل دے دیا ، شاہد خان آفریدی
یاد رہے شاہد آفریدی کے الوداعی میچ کے حوالے سے چیف سیلکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے گزشتہ روز ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’’شاہد آفریدی کو الوادعی میچ دینے کا اختیار بورڈ کے ہاتھ میں ہے تاہم میرے پاس صرف کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا اختیار ہے‘‘۔