تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آڈیو لیکس میں کون ملوث ہے؟ عمران خان کا عدالت جانے کا عندیہ

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس پر عدالت جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا جے آئی ٹی تشکیل دی جانی چاہیے، تاکہ تحقیقات کی جاسکیں کہ کون ملوث ہے؟

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آڈیولیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور وزیراعظم آفس،وزیراعظم ہاؤس کی پوری سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیراعظم میری رہائشگاہ کی محفوظ لائن کو بھی بگ کیا گیا، ہم لیکس کی صداقت کو ثابت کرنے کیلئے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ” جے آئی ٹی تشکیل دی جانی چاہیے، تاکہ تحقیقات کی جاسکیں کہ کون ملوث ہے؟ یہ انتہائی تشویشناک ہے، سیکیورٹی کے معاملات غیر قانونی طور پر ریکارڈ کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی سلامتی کی رازداری کو عالمی سطح پربےنقاب کیا گیا، اس پر بھی جے آئی ٹی تشکیل دی جائےکہ آڈیوز کون لیک کررہا ہے، قومی سلامتی کی رازداری کو دنیا کے سامنےعیاں کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -