جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے، ن لیگی رہنما نے تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے موجودہ حکومت کے تسلسل کیلئے عبوری سیٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے ، جو ٹرم پوری کرنے کے لیے ہو۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ن لیگ انتخابات کیلیے بننے والے عبوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرے گی ، مگر حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہی ہوگا۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم صرف ایسی نگران حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن کروائے، اگر ہم بھی ایسی گیم کا حصہ بن گئے تو لوگ ہمیں برا کہیں گے، ہر پارٹی رہنما کو اپنامؤقف پیش کرنے کاحق ہے ،سر سے ہاتھ ہٹنا چاہیے، سب سامنے آجائے گا۔

یاد رہے عبوری وزیر اعظم کے لیے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف ناراض ہو گئے تھے اور شہباز شریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے، ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے، اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کے لیے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا، پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لندن تجویز لے کر جانے والے کو شہباز شریف کی حمایت حاصل تھی، جب کہ لاہور کے رکن اسمبلی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں