تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پرنس فلپ کی موت، ہیری کا آخری رسومات میں‌ شرکت کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لاس اینجلس: شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے ہیری اور میگھن نے پرنس فلپ کی  موت پر افسوس کا اظہار  کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ہیری اور میگھن کو پرنس فلپ کی خبر سُن کر افسوس ہوا جس کے بعد انہوں نے برطانوی شہزادے کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ  کے مطابق ہیری نے پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں اپنے اہل خانہ اور دادی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اُن کے پاس ضرور جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ میگھن کو طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت نہیں دی، اسی وجہ سے وہ لاس اینجلس میں ہی قیام کریں گی۔ واضح رہے کہ میگھن اور ہیری کے ہاں دوسرے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

ہیری کو امریکا سے برطانیہ جانے کے لیے کرونا ٹیسٹ کروانا اور خود کو پانچ روز تک قرنطینہ میں رکھنا ہوگا۔ پروازوں کی بندش کے باعث ہیری نجی طیارے میں ہی لندن روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادے فلپ انتقال کر گئے

واضح رہے کہ  ملکہ برطانیہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ 99سال کی عمر میں آج صبح انتقال کرگئے ۔ بکنگھم پیلس نے فلپ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کےباہر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پرنس فلپ کی وفات کا سرکاری اعلان کیا۔  برطانیہ میں پرنس فلپ کی موت پر 8 روزہ یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہزادہ فلپ کون تھے؟

شہزادہ فلپ 10جون 1921 کو یونانی جزیرے کورفو میں پیدا ہوئے، شہزادہ فلپ اورملکہ الزبتھ دوم کی شادی1947میں ہوئی تھی، شہزادہ فلپ اور ملکہ ایلزبتھ کے چار بچے ہیں جن کے نام چارلس، اینی، اینڈریو اور ایڈورڈ ہے، انھیں ڈیوک آف ایڈنبرگ بھی کہا جاتا تھا۔

برطانیہ کے ننانوے سالہ شہزادہ فلپ کو اپنی ذمہ داریوں سے دوہزار سترہ میں مکمل طورپر سبکدوش کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ عوام کے سامنے کبھی کبھار ہی آتے تھے۔

زندگی کے ننانوے سال گزارنے کے باوجود وہ کبھی بھی بادشاہ نہیں بنے، ان کے بیٹے شہزادہ چارلس بھی بہتر برس کے ہو چکے، اور وہ بھی تاحال بادشاہ نہیں بن سکے۔

شہزادہ فلپس کی اہلیہ چورانوے سالہ ملکہ برطانیہ نصف صدی سے زائد عرصے سے ملکہ بنی ہوئی ہیں، ان کے بعد شہزادہ چارلس کے بادشاہ بننے کا نمبر ہے تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زائدالعمری کی وجہ سے خود بادشاہ بننے کے بجائے بڑے صاحبزادے ولیم کو تخت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور “ہیری” کے درمیان رابطہ

شہزادہ فلپ گذشتہ ماہ ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، انہیں دل سمیت دیگر بیماریوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران انہوں نے ملکہ برطانیہ کے ہمراہ مغربی لندن میں قیام کیا تھا۔ گزشتہ دنوں ملکہ برطانیہ اور شہزاد ہ فلپ نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، انہیں شاہی خاندان کے معالج نے ونڈزر کاسل میں ویکسین لگائی تھی۔

Comments

- Advertisement -