تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کیا سرفراز پی ایس ایل 8 کے اگلے میچز کھیلیں گے؟

کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث ان کی پی ایس ایل کے اگلے میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز میچوں پر مشتمل پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے اہم میچ میں کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی موجودگی کے امکانات کو برقرار رکھا۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

اس اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ہاتھ کی انگلی میں پٹی باندھ کر بیٹنگ کی اور مشکل وقت میں ٹیم کے لیے قیمتی اننگ کھیلی۔

ٹیم منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے ٹیم کی ضرورت کیلیے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی۔ انہوں نے نے انگلی پر پٹیاں باندھ کر ٹیم کیلیے بیٹنگ کی۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی انگلی کا ایکسرے آج رات کیا جائے گا۔ اسکین کی رپورٹ کے بعد ہی سرفراز احمد کے اگلے میچز میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے کپتان سرفراز نے کہا کہ انگلی کی حالات ٹھیک نہیں لگ رہی ہے۔ ایکسرے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے، اس میچ میں بھی بہت غلطیاں کیں، اس کو دیکھنا پڑے گا کیونکہ ہمیں اپنے بقیہ میچز جیتنےہیں۔

Comments

- Advertisement -