منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

کیا ریڈ سی پروجیکٹ پر سعودی قوانین لاگو ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے کہا ہے کہ ریڈ سی پروجیکٹ مستقبل میں سیاحت کو فروغ دینے کا ضامن ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے سینئر عہدیدار احمد درویش نے پروجیکٹ کی پالیسیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ سی پروجیکٹ کا علاقہ معاشی سرگرمیوں والا علاقہ ہے اور اس کے قوانین بھی اپنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ سیاحت اور ترقیاتی کاموں کو کامیاب بنانے کا ضامن ہوگا لیکن جو قوانین وہاں رہنے والوں پر نافذ ہوں گے وہی قوانین سیاحت پر آنے والوں پر نافذ ہوں گے۔

احمد درویش نے کہا کہ ریڈ سی پروجیکٹ پر پہلا سیاحتی ٹور 2022 میں پہنچے گا اور اس وقت تک وہاں چار ہوٹل اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن چکے ہوں گے تاہم ریڈ سی کا پہلا مرحلہ 2023 میں مکمل ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں