تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کا شیخ ہمدان کو شاندار تحفہ

دبئی: ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو شاندار تحفہ پیش کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ سپر اسٹار ول امستھ نے دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کو ایک الیکٹرک موٹر سائیکل بطور تحفہ پیش کردی۔

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ کا شکریہ ادا کیا۔

شیخ ہمدان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اس بائیک کو اسکوٹی کا نام دیا ہے۔‘

رپورٹ کے مطابق یہ بائیک سپر 73 نامی کمپنی کی ہے جو الیکٹرک موٹر بائیک کی دنیا میں آئے روز نت نئے تجربات کے حوالے سے مشہور ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ول اسمتھ چھٹیاں منانے کے لیے اکثر دبئی آتے رہتے ہیں اور 2019 میں انہوں نے برج خلیفہ کے ڈیک پر کھڑے ہونے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شیخ ہمدان کی فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کے اداکار ٹائرس گبسن اور ول اسمتھ کے ساتھ تصویر بھی وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -