تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کِرس راک کو تھپڑ مارنے والے ول اسمتھ کی بیٹی بھی باپ کی طرف دار

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ کی صاحبزادی ولو اسمتھ کِرس راک کو تقریب کے دوران تھپڑ مارنے پر ادا کار کی حمایت میں بول پڑی۔

ول اسمتھ نے کامیڈین کِرس راک کو دوران تقریب تھپڑ مارنے کے واقعے پر معافی مانگی تھی تاہم انہوں نے بات کرنے اور معافی قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ولو اسمتھ آج کل اپنی گلوکاری و اداکاری کی وجہ سے میڈیا میں جانی جاتی ہیں، اُنہوں نے ول اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے پر اپنے والد کی حمایت کردی۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد ول اسمتھ ایک انسان ہیں اور کوئی بھی انسان کامل نہیں ہوتا اور میں اپنے والد سے ان کی خامیوں کے باوجود بھی بہت محبت کرتی ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ول اسمتھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو اپنے والد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے میری تخلیقی صلاحیتوں کو بالکل بھی متاثر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی ہے اور میں اپنے پورے خاندان کو بطور انسان دیکھتی ہوں اور میں ان سے محبت کرتی ہوں اور ان سب کو بطور انسان ہی قبول کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کئی بار ہماری پوزیشن کی وجہ سے یہ حقیقت قبول نہیں کی جاتی کہ ہم انسان ہیں اور ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم ایسے طریقے سے کام کریں جو انسان کے لیے ممکن اور سازگار نہیں ہوتے۔

Comments

- Advertisement -