ریٹائرمنٹ کا فیصلہ قوم کے سامنے کروں گا: شاہد آفریدی -
The news is by your side.

Advertisement

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ قوم کے سامنے کروں گا: شاہد آفریدی

موہالی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کےحوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا ہے ’’ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اپنی قوم کے سامنے کروں گا‘‘۔

پاکستان کے خلاف انتہائی اہم میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالےسے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ’’پہلے بیٹنگ کرنا اچھا فیصلہ ہے، لیکن ٹاس جیتنے سے زیادہ اہم میچ جیتنا ہے۔

آج کے میچ میں پاکستان کے لئے آسٹریلیا کو شکست دینا لازمی ہے بصورت دیگر قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کی امید ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اس عالمی مقابلے کےبعد دنیائے کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں