ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

عالمی برادری طالبان کو تسلیم کرے گی یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امید ہے عالمی برادری جلد ہمیں تسلیم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں، افغان عوام کا حق ہے ان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے، اقوام متحدہ سے بھی بات چیت جاری ہے، امید ہے جلد ہمیں تسلیم کرلیا جائے گا جو ہمارا حق ہے۔

دریں اثنا افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کی جانب سے بھی اہم بیان سامنے آیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی انتشار کی کوشش کرے گا تو وہ تنہا رہ جائے گا، پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے لیے بھی ضروری ہے، ہم نہیں چاہتے گزشتہ 20سال کے ناکام تجربہ کو پھر دہرایا جائے۔

ہم دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغان وزیرخارجہ

ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ہم یقین دلاتےہیں افغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی، دنیا سے کہتے ہیں افغانستان میں مضبوط نظام کاسب کو فائدہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں