ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

کیا سندھ حکومت شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور مارکیٹس کی بندش کا فیصلہ واپس لے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ میں شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور مارکیٹس کی بندش کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے تاجر ایکشن کمیٹی سے رابطہ کرلیا۔

ذرایع کے مطابق سندھ حکومت نے تاجر ایکشن کمیٹی سے رابطہ کرکے تاجروں کو آج مذاکرات کے لیے کمشنر ہاؤس طلب کر لیا ہے، اس اہم بیٹھک میں لاک ڈاؤن سے متعلق بات چیت کی جائے گی، حکومت کی کوشش ہے کہ تاجر برادری پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کے بجائے مذاکرات سے ذریعے بات چیت مان لے۔

تاجر رنما شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت اوقات کار ودیگر مطالبات پر بات کریں گے۔ تاجر ایکشن کمیٹی کے مطابق حکومت کی اپیل پر بدھ کو احتجاج مؤخر کیا تھا۔

- Advertisement -

سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ معاملات افہام وتفہیم سے حل کیے جاسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ تاجروں کا وفد ملاقات میں سندھ کے وزرا کو تحفظات سے آگاہ کرے گا۔

بھارتی ویرینٹ کا پھیلاؤ، دوبارہ پابندیاں، مارکیٹس اور تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق بڑے فیصلے

خیال رہے کہ حالیہ دنوں سندھ حکومت نے پابندیوں کا نفاذ کرتے ہوئے مارکیٹوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام چھے طے کیے، جبکہ ہفتے میں دو دن(جمعہ اور اتوار) کاروبار بند کرنے کا بھی اصول لوگو ہے۔

اس کے علاوہ شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر مکمل طور پر پابندی ہے، ریسٹورنٹس کی ڈائن ان بھی بند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں