منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

کیا دنیا صرف بھارتی بربریت پر مذمت تک محدود رہے گی؟ مشال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر : مشال ملک نے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و بربریت پر دنیا کی خاموشی سے متعلق کہا کہ کیا عالمی برادری صرف مذمت تک محدود رہے گی۔

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے معصوم کشمیریوں پر بہیمانہ تشدد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے 16 کشمیریوں کو شہید کیا اور پانچ کشمیری صحافیوں کو تشدد کے بعد حراست میں لےلیا۔

مشال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے جیل میں صحافیوں کو ٹارچر کیا جارہا ہے کیوں کہ کشمیریوں صحافیوں نے بھارتی بربریت کو بے نقاب کرنے کا جرم کیا۔

اہلیہ یاسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ کیا دنیا صرف مذمت تک محدود رہے گی، عالمی صحافتی تنظیمیں کشمیری صحافیوں کی گرفتاری پر آواز بلند کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں