منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

کراچی میں ٹرانسپورٹ چلے گی یا نہیں؟ اہم پیشرفت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ چل رہی ہے اور ہمارے ڈرائیورز فاقوں کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ اتحاد نے یکم جون کو گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا پروگرام مؤخر کردیا، یکم جون سے گاڑیاں نہ چلانے کا فیصلہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شرکت کی، اس موقع پر کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا۔

- Advertisement -

افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کل اسلام آباد میں ہوں گے، واپسی پر ٹرانسپورٹرز کی ملاقات کرائی جائے گی، سفارش کی جائےگی کہ ٹرانسپورٹرز کو جلد گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرگز توقع نہیں کرتے کہ آپ قانون ہاتھ میں لیں گے، کمشنر کراچی کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے کہا کہ ہمیں بھی توقع نہ تھی کہ حکومت نے ڈھائی ماہ سے ہمیں بیروزگار کردیا۔

ارشاد بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں ٹرنسپورٹ چل رہی ہے، ہمارے ڈرائیورز فاقوں کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ ارشاد بخاری نے پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ 2 ماہ سے ٹرانسپورٹ کی بندش سے بس مالکان اور ملازم بھوک سے مر رہے ہیں، اب مزید گاڑیاں بند نہیں رکھ سکتے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے صوبائی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں