تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کیا زائرین 2 عمرے کر سکیں گے؟ حکام نے جواب دیدیا

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ایک عمرہ مکمل کرنے کے 14 روز بعد زائرین دوسرے عمرے کے لیے بکنگ کروا سکتے ہیں۔

آئندہ اتوار سے معتمرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور پہلے مرحلے میں سعودی شہریوں اور بیرون ممالک مقیم سعودی باشندوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

حکام نے عمرہ ادائیگی کے لیے 3 گھنٹے کا دورانیہ رکھا ہے جس میں گروہ کی شکل میں معتمرین کو حرم میں آنے کی اجازت ہوگی اور وہ عمرہ ادا کریں گے۔

اس سلسلے میں موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے مختلف گروہوں میں معتمرین کو مقررہ اوقات میں ادائیگی عمرہ کے لیے بھیجا جائے گا۔

ابتدائی طور پر صرف سعودی شہریوں کو ہی سخت ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم یکم نومبر سے دیگر ممالک کے افراد کو مرحلہ وار عمرہ کے لیے آنے کی اجازت ہوگی۔

پہلے گروہ کو خانہ کعبہ اور حجراسود کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی، انہیں خانہ کعبہ کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا اور آب زم زم کی بوتلیں تحفے میں دی جائیں گی۔

وزارت حج و عمرہ نے دوسرا عمرہ کرنے والے خواہشمندوں سے کہا ہے کہ وہ پہلے عمرہ کرنے کے 14 روز بعد دوسرا عمرہ کرنے کے لیے ایپ کے ذریعے بکنگ کروا سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اب تک 35 ہزار عمرہ کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور مرحلہ وار معتمرین کو وقفے وقفے سے عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

ایک دن میں 6 بار عمرہ ادا کیا جائے گا جس میں متعمرین گروہ کی شکل میں آئیں گے، شام کی نمازوں کے دوران عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی اور سینیٹائزیشن کے بعد آدھے رات کو پھر سے گروہوں میں عمرہ ادا کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، زائرین کی خدمت ہمارے لیے باعث فخر و اعزاز ہوگی

اُن کا کہنا تھا کہ ’زائرین اور متعمرین کی خدمت پر مامور تمام کارکنان کو ہدایت کردی گئی ہے کہ کسی بھی شخص کو عبادات کے دوران تکلیف نہ ہونے دیں اور آب زم زم سمیت کسی بھی حوالے سے انہیں زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔

عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ’زائرین کی آمد و رفت اور رہائش کو محفوظ و آسان بنایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -