The news is by your side.

Advertisement

کارکردگی سے مداحوں کے دل جیتوں گا، محمد عامر

فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہےکہ تلخ تجربات نے بہت کچھ سکھا دیا ہے اوراب وہ بدل گئے ہیں، پرفارمنس سے سب کے دل دوبارہ جیت لیں گے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ وہ اب کافی تبدیل ہوچکے ہیں، چھوٹی عمرمیں بہت تجربہ حاصل کرلیا۔

انہوں نے انٹرویومیں کہا کہ زندگی کے بارے میں سوچ اب بدل گئی ہے برا بننے کے بعد ہرانسان کو اچھا بننے کا موقع ملنا چاہیے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ تلخ تجربات نے بہت کچھ سکھا دیا۔۔ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگے گا لیکن امید ہے اپنی پرفارمنس سے وہ سب کےدل جیت لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے بارے میں وہ نہیں جانتے لیکن اتنا ضروربتا سکتے ہیں کہ ان کی سوچ مثبت ہوگئی ہے۔

عامر نے کہا کہ خوشی ہے کیمپ میں سب نے ان کی بات سنی، محمد حفیظ اوراظہرعلی کے موقف سے دکھ نہیں ہوا ہرکسی کو رائے دینے کا حق ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عامر نے کہا کہ اگرکوئی انہیں برا کہتا ہے تو اچھا بن کروہ اس کا جواب دے سکتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران محمد عامر نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ایک بارپھرانگلینڈ کے لارڈزاسٹیڈٰم میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں