ماسکو: اب فٹ بال کے مداح بغیر کسی ویزے کے روس جا کر فٹ بال کے عالمی مقابلے سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فٹ بال کا سب سے بڑا عالمی مقابلہ 14 جون کو روس میں منعقد ہوگا، جسے لاکھوں افراد براہ راست اور کروڑوں ٹی اسکرینز کے ذریعے دیکھیں گے.
مداحوں کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ اب وہ ویزے کی جھنجھٹ کے بغیر روس کا سفر کرسکیں گے، فیفا کی ویب سائٹ کے مطابق اگر کسی مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ اورفین آئی ڈی موجود ہو، تو اسے روس جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا کی یہ آئی ڈی ایک شناختی کارڈ کا کام دے گی، جس پر تصویر اور رجسٹریشن نمبر درج ہوں گے۔
فین آئی ڈی کے ذریعے روس کے اندر ورلڈ کپ کے لیے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں پر مفت سفر کیا جا سکتا ہے، فین آئی ڈی فارم آن لائن بھرا جاسکتا ہے.
یاد رہے کہ عالمی فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹکٹس قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ ان ٹکٹس کی قیمت 105 ڈالر سے لے کر 1450 ڈالر تک متعین ہے۔
یاد رہے کہ روس میں ہونے والے مقابلے میں دنیا کی بہترین ٹیموں سنہری ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی. جرمنی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی.
میسی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ نہ کھیلیں، فلسطینیوں کی اپیل
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔