بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کین ولیمسن ایک بار پھر انجری کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر انجرڈ ہوگئے۔

کین ولیمسن انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے ان کی جگہ ٹام بلنڈل متبادل کے طور پر بھارت پہنچیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کین ولیمسن کو بنگلہ دیش کے خلاف چنئی میں رن مکمل کرتے ہوئے بائیں انگوٹھے میں "غیر منقطع فریکچر” کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولمسن نے ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا تھا، اس سے قبل بھی وہ انجری کا شکار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 78 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین چلے گئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں