تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ولیمسن کی کھلے دل سے آسٹریلیا کی تعریفیں

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے والی آسٹریلوی ٹیم کے لیے تعریفوں کے ‏پلُ باندھ دیے۔

فائنل میں شکست کے بعد دھیمے مزاج کیوی کپتان نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح ٹیم کی کھلے دل سے تعریف کی، ‏انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی عالمی کپ کی مہم زبردست رہی، ہدف کا تعاقب بھی شاندار کیا، آسٹریلیا بہترین ٹیم ‏ہے۔

ولیمسن نے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے اننگز میں پارٹنرشپس قائم کر کے اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کی ہم نے ‏اننگز میں پوری محنت کی کہ اچھا ہدف دیں اور ہم اپنے ٹارگٹ سے دور بھی نہیں تھے لیکن آسٹریلوی ٹیم کو پورا ‏کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے ایک پل بھی ہمیں نہیں دیا۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ فائنل میں اپنابہترین کھیل نہیں دکھاسکے ہماری ٹیم نےاپنی طرف سےپوری کوشش کی، ‏کھلاڑیوں نے زبردست کھیلا کچھ بڑی امیدیں تھیں لیکن نتائج توقعات کے مطابق نہیں تھے۔ ‏

Comments

- Advertisement -