The news is by your side.

Advertisement

آندرے رسل نے بنگلہ دیش سے فتح چھین لی

شارجہ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے جانے والے 143 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بناسکی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ میں مسلسل تین شکستوں کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

لٹن داس کی 44 اور کپتان محمود اللہ کی 31 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی بنگلہ دیش کو شکست سے نہ بچاسکی۔

شکیب الحسن 9، اوپنر محمد نعیم 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مشفیق الرحیم 8 اور سومیا سرکار 17 رنز بناسکے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رامپال، جیسن ہولڈر، آندرے رسل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز اسکور کیے تھے۔

نکولس پوران نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، روسٹن چیز39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان ، مہدی حسین اور اسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

Comments

یہ بھی پڑھیں