تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

جیتو پاکستان لیگ: نوجوان دس تولے سونا جیت گیا

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے انعامی پروگرام جیتو پاکستان لیگ میں شرکت کرنے والے فہیم نامی نوجوان پر  قسمت مہربان ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے پروگرام جیتو پاکستان میں فہیم اور رمیشا نے گیم کھیلا۔ اس دوران انہوں نے کارڈ نمبرز بتا کر مختلف قیمتی انعامات بھی جیتے۔

سیگمنٹ میں ایک موقع ایسا آیا جب فہیم نے ایک کارڈ کا انتخاب کیا۔ جس پر میزبان فہد مصطفیٰ نے انہیں 7 تولہ سونا بطور انعام دینے کی پیش کش کی۔ مالیت کے اعتبار سے یہ سات لاکھ روپے سے زائد کا بنتا ہے۔

فہیم نے کارڈ کا انتخاب کیا اور اُسی پر ڈٹ گیا، جس پر اُسے اسٹوڈیو میں کھڑے اسٹارز نے سمجھانے اور 7 تولے کی پیش کش قبول کرنے کے لیے قائل کیا مگر فہیم نے اسے ماننے سے انکار کردیا۔

فہیم کے ساتھ موجود رمیشا نے ایک موقع پر پیش کش کو قبول کرنے کی رضامندی ظاہر کی تو نوجوان نے صاف انکار کیا اور پھر فہد مصطفیٰ نے اپنے مخصوص انداز سے کارڈ دکھایا۔

فہد مصطفیٰ نے جو کارڈ دکھایا اُس کے مطابق نوجوان دس تولے سونے کا حق دار ٹھہرا۔ اس موقع پر فہیم اور اُن کی بہن نے جیت کا جشن منایا۔

واضح رہے کہ رواں سال اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے پروگرام جیتو پاکستان لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں کراچی لائنز، لاہور فیلکن، پشاور اسٹیلین، اسلام آباد ڈریگن، کوئٹہ نائٹ اور ملتان ٹائیگرز شامل ہیں۔ ان ٹیموں کی قیادت معروف اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، شائستہ لودھی اور ثنا جاوید  کررہی ہیں۔

جیتو پاکستان لیگ کا آغاز یکم رمضان المبارک سے ہوا، یہ انعامی شو روزانہ شام 7 بج کر 15 منٹ پر اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

آج ہونے والے پروگرام میں ہمایوں سعید اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، فہیم اور رمیشا کی قیادت ہمایوں سعید کررہے تھے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے سپورٹ کرنے کے لیے دیگر شوبز ستارے بھی اسٹوڈیوز میں موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -