جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

3 کروڑ اور ایک کروڑ کا انعام کس نے جیتا؟ 25 ہزار والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں ہونے والی 25 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے نتائج کے اعلان کے مطابق دو فاتحین نے 3 کروڑ روپے کا پہلا انعام حاصل کیا، جبکہ پانچ فاتحین نے ایک کروڑ روپے کا دوسرا انعام حاصل کیا۔

تین کروڑ روپے کا پہلا انعام حاصل کرنے والے دو خوش نصیبوں کے پرائز بانڈ نمبرز بالترتیب 011964 دوسرا نمبر 248597 ہے۔ جبکہ

ایک کروڑ روپے کا انعام حاصل کرنے والے 5 خوش نصیبوں کے نمبرز درج ذیل ہیں، 134967 ۔ 142559 ۔ 235255 ۔ 368635 ۔ 886733 ۔

مزید برآں 700 فاتحین کو تیسرا انعام دیا گیا ہے جس میں سے ہر ایک کو 3 لاکھ روپے کا انعام دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی فہرست ذیل میں دکھائی گئی ہے۔

Rs25,000 prize bond winners

واضح رہے کہ پرائز بانڈ رکھنے والے سرمایہ کاروں کو حکومتِ پاکستان کی مقررہ شرح کے مطابق ہر 6 ماہ بعد منافع بھی ادا کیا جاتا ہے، جو بانڈ کے اجرا یا آخری منافع ملنے کے 6 ماہ بعد ادا کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ پریمیئم پرائز بانڈ کے مالکان ہر سہ ماہی قرعہ اندازی میں بھی حصہ لیتے ہیں، بشرطیکہ وہ مقررہ ’شٹ پیریڈ‘ کی پابندی کرتے ہوں۔

جیتنے والے سرمایہ کاروں کو کوئی دعویٰ جمع کرانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ انعامی رقم خودکار طریقے سے ان کے رجسٹرڈ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جاتی ہے۔

گزشتہ قرعہ اندازی کے انعامی نمبرز

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں ہونے والی قرعہ اندازی میں پہلا انعام جیتنے والے دو خوش نصیبوں کے انعامی نمبرز بالترتیب یہ تھے۔ 473823 اور 887874 جبکہ دوسرے انعام کے پانچ نمبر یہ تھے 067775، 262383، 522071، 887973، 992959۔ا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں