The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل 7 کی فاتح ٹیم کے ہوں گے وارے نیارے

پی ایس ایل سیون کا فاتح کون ہوگا اس کا فیصلہ تو کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا ہے لیکن فاتح ٹیم کے ہوجائیں گے وارے نیارے۔

پی ایس ایل سیون کا ایونٹ اپنے پورے آب وتاب سے جاری رہنے کے بعد اختتام کی جانب گامزن ہے کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلے گئے فائنل میں ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔

پی ایس ایل سیون جو بھی جیتے گا اس ٹیم کو ملیں گے 8 کروڑ روپے کا انعام۔

پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل سیون کی وننگ ٹیم کو8 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

فائنل کی رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ بیس لاکھ روپے کا چیک ہاتھ آئیگا۔

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 3  ملین روپے جب کہ ایونٹ کے بہترین بلے باز، بولر، کیپر، آل راؤنڈر اور فیلڈر کو 35 ، 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

ایونٹ میں اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ جیتنے والا کھلاڑی اور بہترین ایمرجنگ پلیئر اور امپائر بھی اتنے ہی انعام کے حقدار ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں