موسم گرما کی مئی جون اور موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں کی جائیں vocations
The news is by your side.

Advertisement

موسم گرما کی مئی جون اور موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں کی جائیں، محکمہ موسمیات

کراچی : چیف میٹرلوجسٹ نے کہا ہے کہ موسم گرما میں اسکول کی تعطیلات جون جولائی کے بجائے مئی جون جب کہ موسم سرما کی تعطیلات دسمبر کے بجائے جنوری کے پہلے ہفتے میں کی جائیں.

محکمہ موسمیات نے یہ تجویز سندھ حکومت کی اس درخواست کے جواب میں دی جس میں وزارتِ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کے لیے درست مہینوں کے انتخاب کا کہا گیا تھا.

گزشتہ تین چار سال سے پریشان حکومتِ سندھ نے رواں سال موسم سرما اور موسم گرما میں تعطیلات کے لیے درست وقت کے لیے تجویز طلب کی تھی کیوں کہ اس سے قبل موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سخت موسم کے بعد جنوری کے مہینے میں دوبارہ چھٹی دینی پڑ گئی تھی.

 مفصل رپورٹ پڑھیں : موسمی تغیرات کے باعث تعطیلات میں ردوبدل ضروری ہوگیا؟

اسی طرح موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز جون سے ہوا کرتا تھا تاہم مئی کے ماہ میں ہی لو لگنے اور ہیٹ اسٹروک کے واقعات رونما ہونے شروع ہوجاتے ہیں جس کے باعث طلباء کی حاضری غیر معمولی حد تک کم رہتی جب کہ والدین بھی مخمصے کا شکار رہتے.

موسمی تغیرات کے باعث الجھن کا شکار سندھ حکومت نے اس کا حل محکمہ موسمیات سے رجوع کرنے میں ڈھونڈا جس پر محکمہ موسمیات نے موسم گرما کے لیے مئی جون اور موسم سرما کی تعطیلات دسمبر کے بجائے جنوری میں کرنے کی تجویز دی ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں