The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی : شہر قائد میں آج سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، شہر میں مطلع صاف اور ٹھنڈ بڑھنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے مطلع صاف رہے گا ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 87 فیصد ہے، کراچی میں سردی کی لہر 28 جنوری تک جاری رہے

Comments

یہ بھی پڑھیں