پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (01 دسمبر 2025): اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ محمد یار ولانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ضلعی عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں 9 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گی، تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، اور اس دوران ارجنٹ اور دیگر مقرر کردہ مقدمات کی سماعتیں ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں