اسلام آباد : تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا تاہم طلبا کو کتنی چھٹیاں ملیں گی.
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ چھٹیاں 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی جبکہ تعلیمی ادارے 13 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گے۔
یہ شیڈول صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا، تاکہ ہر ادارہ ایک ہی تعطیلات کے نظام پر عمل کرے۔
خیال رہے حکومت نے اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی تاکہ طلبہ کو بڑھتی ہوئی سموگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں : تعلیمی ادارے کل سے صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ اہم خبر آگئی
ڈائریکٹر جنرل ایجنسی برائے ماحولیاتی تحفظ (EPA) ڈاکٹر عمران حمید شیخ نے تصدیق کی کہ لاہور سمیت تمام سرکاری و نجی اسکول اب صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے، یہ نیا شیڈول 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کلہ یہ اقدام اسکول کے وقت کے ٹریفک دباؤ کو کم کرنے اور صبح کے سموگ میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ گاڑیوں سے خارج ہونے والے آلودگی کے ذرات میں کمی آئے۔
حکومت نے ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے لیے 1,000 سے 1,000,000 روپے تک جرمانے عائد کرنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔


