جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

موسم سرما کی تعطیلات، طلبہ کے لیے اہم خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (19 جنوری 2026): آج سے پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔

پنجاب میں اسکولوں کی موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں، طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی تعطیلات دی گئیں، وزیر تعلیم نے تعطیلات میں مزید توسیع کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ تمام اسکول 19 جنوری سے دوبارہ کھل گئے ہیں، اسکول کھولنے کا فیصلہ موسم اور درجہ حرارت کا جائزہ لے کر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات اور پی ڈی ایم اے سے بھی مشاورت کی گئی۔

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نئے تعلیمی اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل ہوں گے، سنگل شفٹ اسکول پیر تا جمعرات صبح 10 سے 2 بج کر 15 منٹ تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز کلاسز صبح 10 سے 12 بج کر 30 منٹ تک ہوں گی۔

پنجاب میں شدید دھند، موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا

ڈبل شفٹ اسکولوں میں مارننگ شفٹ صبح 10 سے 2 بجے تک مقرر ہے، آفٹر نون شفٹ 2:15 سے 4:45 تک ہوگی، اساتذہ کے لیے پیر تا جمعرات سی پی ڈی اور نصابی تیاری لازمی قرار دی گئی ہے، اور ہفتے کو بھی اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف تدریسی معیار میں بہتری لانا ہے، اس لیے طلبہ اور اساتذہ کو نئے شیڈول پر سختی سے عمل کی ہدایت کی جاتی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں