منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

وزڈن نے سال کے 5 بہترین کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزڈن کی جانب سے سال کے 5 بہترین کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا، کوئی پاکستانی کھلاڑی فہرست میں جگہ نہ بناسکا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے اعداد و شمار شائع کرنے والی معتبر کتاب وزڈن نے اس سال کے لیے پانچ بہترین کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والے آسٹریلوی کپتان کےعلاوہ اس فہرست میں وزڈن نے انگلینڈ کے ہیری بروک اور مارک ووڈ کو بھی فہرست میں شامل کیا ہے۔

آسٹریلیا کےعثمان خواجہ اور مچل اسٹارک بھی وزڈن فائیو میں نام درج کروانے میں کامیاب رہے جبکہ آسٹریلیا کی ایش گارڈنرکا نام بھی وزڈن فائیومیں شامل ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں