پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

وزڈن کی ’’آئی سی سی میں بھارتی سیاسی مداخلت‘‘ پر کڑی تنقید!

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (15 اپریل 2026): برطانیہ میں شائع ہونے والے وزڈن کرکٹر  نے عالمی کرکٹ کی انتظامیہ میں بھارت کی سیاسی مداخلت پر کڑی تنقید کی ہے۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیائے کرکٹ پہلے ہی آئی سی سی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بجائے انڈین کرکٹ کونسل کا طنزیہ نام دیتی ہے۔ تاہم کرکٹ کے موقر جریدے عالمی کرکٹ کی انتظامیہ میں بھارت کی مسلسل سیاسی مداخلت پر کڑی تنقید کر کے اس پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

کرکٹ کی دنیا میں انتہائی معتبر سمجھے جانے والے وزڈن کرکٹرز کے 163 ویں سالانہ ایڈیشن میں ایڈیٹر لارنس بوتھ نے کڑا تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کی انتظامیہ میں بھارت کی سیاسی مداخلت سے صورتحال بتدریج ’آرویلیئن کنٹرول‘ کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا ہیں جب کہ چیئرمین جے شاہ ہیں، جو انڈیا کے وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی ہیں۔

لارنس بوتھ نے اپنے تجزیے میں گزشتہ سال ایشیا کپ میں پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے کے واقعات کا ذکر کیا ہے۔

اس کے علاوہ سیاسی تنازع کے بعد آئی پی ایل سے بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو باہر کرنے اور اس کے بعد آئی سی سی کے جانبدارنہ فیصلے کے نتیجے میں بنگلہ دیش کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے واقعات کا احاطہ بھی کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں