The news is by your side.

Advertisement

’’پاکستانیوں کا ’جانِ من‘ بننے کے لیے بے تاب ہوں‘‘

جوہانسبرگ: پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کے لیے تیار جنوبی افریقی کرکٹر جانیمن ملان کا کہنا ہے کہ وہ اردو میں جانِ من کا مطلب جانتے ہیں اور پاکستانیوں کا ’جانِ من‘ بننے کے منتظر ہیں۔

جنوبی افریقی کرکٹر جانیمن ملان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں، اس فرنچائز کے بارے میں بہت سی زبردست باتیں سن رکھی ہیں۔

ملان نے کہا کہ ’مجھے ابھی معلوم ہوا کہ جانِ من کے اردو میں کیا معنی ہیں، لہٰذا میں کوشش کروں گا کہ اپنی کارکردگی سے پاکستانیوں کا جانِ من بن سکوں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ ’یونائیٹڈ وی وِن‘ کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا کے کیسز بڑھنے کے بعد پی سی بی نے ایونٹ کو ملتوی کردیا تھا۔

پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں