تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

مسلسل ورزش سے 8 سالہ بچے نے خود کو بروس لی جیسا بنالیا

ٹوکیو : بروس لی کے آٹھ سالہ مداح نے اپنا بدن بروس لی جیسا بناکر دنیا کو حیران کردیا۔

دنیا میں بہت سے ایسے افراد پائے جاتے ہیں جو کڑی محنت اور لگن سے خود کو اپنی پسندیدہ شخصیت جیسا بنالیتے ہیں لیکن جاپان کے ایک آٹھ سالہ بچے نے روزانہ چار گھنٹے سے زائد ورزش کرکے اپنا بدن بروس لی جیسا بناکر دنیا کو حیران کردیا ہے۔

جاپان کے رہائشی 8 سالہ رائیوسی نے پانچ برس کی عمر میں بروس لی کی فلم دی گیم آف ڈیتھ دیکھی تھی جس کے بعد وہ بروس لی کے مداح ہوگئے۔

انہوں نے خود کو بروس لی جیسا بنانے کےلیے روزانہ چار گھنٹے سے زائد سخت کسرت کرنا شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمسن بچہ بروس لی جیسا بننے کےلیے روز صبح چھ بجے بیدار ہوکر ڈیڑھ گھنٹہ سخت ورزش کرتا ہے اور پھر اسکول کےلیے روانہ ہوجاتا ہے۔

رائیوسی اسکول سے واپس آکر کک اور ننچکو چلانے کی مشق کرتا ہے اور پھر ایک گھنٹہ دوڑ لگاتا ہے، یوں مجموعی طور پر 8 سالہ بچہ روزانہ ساڑھے چار گھنٹے ورزش کرتا ہے۔

رائیوسی سے اپنی پسندیدہ شخصیت جیسا بننے کےلیے اتنی محنت کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے والدین پر شدید تنقید بھی کی جاتی ہے لیکن دوسری طرف انٹرنیٹ پر رائیوسی کے لاکھوں مداح بھی ہیں جو ان کی خوب تعریفیں کرتے ہیں۔

رائیوسی امائی کے فیس بک پر 2 لاکھ 90 ہزار فالوورز ہیں اور انسٹا گرام پر 33 ہزار افراد اس کے مداح ہیں جب کہ یوٹیوب چینل پر وہ آئے دن اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -