تازہ ترین

واٹس ایپ نے 90 سالہ خاتون کو 43 سال بعد خاندان سے ملادیا

نئی دہلی: بھارت سے تعلق رکھنے والی 93 سالہ خاتون واٹس ایپ اورگوگل کی مدد سے 43 سال بعد اپنے اہل خانہ تک پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنچھو بائی چار دہائیوں کے بعد رواں ہفتے اپنے پوتے کے گھر پر پہنچیں، گمشدہ ہونے کے بعد انہوں نے خود کو اچھن کا نام دے دیا تھا۔

پنچھو بائی کے پوتے اسرار خان کا کہنا ہے کہ پنچھو بائی 43 سال کے عرصے تک کہاں رہیں اس بارے میں ہمیں علم نہیں البتہ گزشتہ ماہ میری خالہ ریاست مہارشٹرا کے گاؤں کوٹا ٹالا گئیں تو انہیں ایک خاتون کے بارے میں معلوم ہوا۔

مزید پڑھیں: فیس بک کی وائرل ویڈیو نے 40 سال پہلے جدا ہونے والے خاندان کو ملا دیا

خالہ نے خاتون کی تصاویر بنا کر ہمیں واٹس ایپ پر بھیجیں تو میری بہن نے دادی کو پہچان لیا۔ ’پنچھو بائی کی عمر 90 برس ہے اور اُن کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے‘۔

اسرار خان نے بتایا کہ جب ہم نے پہچان لیا تو گزشتہ جمعرات ہم انہیں اپنے گھر لے کر آئے، دادی کی واپسی میں گوگل اور واٹس ایپ نے بہت کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یو ٹیوب نے 40 برس بعد شہری کو خاندان سے ملادیا

نوجوان کا کہنا تھا کہ دادی 43 سال بعد واپس آئیں، جب وہ گھر سے گئیں تھیں تو بہت سارے لوگ موجود تھے جن میں سے کچھ کا انتقال ہوگیا جبکہ کچھ دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -